صوبائی خودمختاری پر ڈاکہ منظور نہیں: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبائی خودمختاری پر ڈاکہ منظور نہیں ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا،عدالتی حکم کے باوجود بانی سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔اُنہوں نے کہا کہ لیڈر سے ملاقات میرا حق ہے، جمہوری راستے اختیار کر رہا ہوں، پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے، عمران خان سے ملاقات کیلئے آواز اٹھاؤں گا، کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جاؤں گا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبائی خودمختاری پر کوئی حملہ برداشت نہیں کریں گے، جمہوریت کو کمزور کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے، تحریک انصاف جمہوریت اور آئین کی محافظ ہے۔سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ اسمبلی میں آنے کا مقصد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے قرارداد کی منظوری ہے، سپیکر سے بھی کہوں گا کہ عمران خان سے ملنا ضروری ہے اور آئینی ترمیم کیلئے بھی لیڈر کی ہدایت لینا ضروری ہے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر