لاہور ہائیکورٹ : انتظامی و کیس مینجمنٹ اصلاحات سے مقدمات کے فیصلوں میں تیزی آگئی

لاہور(نیشنل ٹائمز) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کے انتظامی و کیس مینجمنٹ اصلاحات کے ثمرات سائلین کو ملنے لگے۔
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی جانب سے عدالتی اصلاحاتی اقدامات کے باعث ٹیکس مقدمات کے فیصلوں میں غیر معمولی تیزی ہوئی،عدالتی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوا۔لاہور ہائی کورٹ کی پرنسپل سیٹ اور بنچوں کی مشترکہ کاوش سے دو ماہ میں 2 ہزار721 مقدمات کے فیصلے سنائے گئے، حکومت کی جانب سے ہمیشہ یہ شکوہ رہتا تھا کہ مالیاتی کیسز میں عدالتیں حکم امتناعی جاری کرکے فیصلے نہیں کرتیں جس سے اربوں روپے کے معاملات زیر التوا رہتے تھے۔چیف جسٹس عالیہ نیلم کے مؤثر اقدامات سے مالیاتی نظم و نسق کی بہتری کے لیے عدالتی فیصلوں کی رفتار میں نمایاں تیزی آئی،عدالتی اصلاحات کے نتیجے میں ٹیکس مقدمات کے نہ صرف بروقت فیصلے کیے گئے بلکہ جلد انصاف کی فراہمی کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے۔وکلا تنظیموں کی جانب سے چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کے بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے پر خراج تحسین پیش کیا گیا، سینئرقانون دان احسن بھون نے کہا کہ ٹیکس کیسز کے جلد فیصلوں سے مالیاتی معاملات میں ڈیڈ لاک ختم ہوجائے گا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا یہ اقدام قابل ستائش ہے۔قانونی ماہر نصیر کمبوہ کا کہنا ہے ماضی میں ٹیکس کے معاملات درخواست گزار حکم امتناعی لے کر پھر تاریخ پر تاریخ لیتے تھے جس سے حکومتی ریونیو بلاک ہوجاتا تھا لیکن اب صورتِ حال مختلف ہے۔ ٹیکس کیسز کے بروقت فیصلے ہونا خوش آئند اقدام ہے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر