ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، قومی ایئر لائن کی آج بھی 7 پروازیں منسوخ

لاہور(نیشنل ٹائمز) تنخواہیں نہ بڑھنے اور انتظامی دباؤ کے خلاف ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں قومی ایئر لائن کی آج 7 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ایئر کرافٹ انجینئرز کے احتجاج کے سبب ملک بھر میں آج 39 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ایئر کرافٹ انجینئرز کی تنظیم کے صدر کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کے سی ای او کے رویے پر ایئر کرافٹ انجنیئرز ناراض ہیں جبکہ قومی ایئر لائن کی انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن میں رکاوٹ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔دوسری جانب قومی ایئر لائن کے سی ای او نے ایئر کرافٹ انجینئرز کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، قومی ایئر لائن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایئر لائن میں لازمی سروسز ایکٹ نافذ ہے، ہڑتال یا کام چھوڑنے پر قانونی کارروائی ہوگی۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے
امن معاہدہ کشیدگی میں کمی، مذاکرات کے ذریعے امن کی طرف اہم قدم ہے: بلاول بھٹو
امریکی نائب صدر نے معاہدے کو مشرق وسطیٰ میں نئے دور کے آغاز کی علامت قرار دیدیا
عالمی برادری کا ایران امریکا معاہدے کا خیرمقدم، پاکستان کی ثالثی پر تعریف
ایران امریکا معاہدہ: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر