پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کیخلاف درخواست پر حکومت کو نوٹس، جواب طلب

لاہور(نیشنل ٹائمز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے متعدد سیکشنز کو چیلنج کرنے والی درخواست پر پنجاب حکومت، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین رضا قریشی سمیت دیگر کی دائر درخواست پر سماعت کی۔درخواست بیرسٹر ابوذر سلمان خان نیازی کی وساطت سے دائر کی گئی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 میں بیوروکریسی کو غیر معمولی اختیارات دینا آئین کے آرٹیکل 140-A کی صریح خلاف ورزی ہے۔وکیل نے مؤقف اپنایا کہ آئین کے مطابق اختیارات منتخب نمائندوں کو منتقل ہونا ضروری ہیں جبکہ نئے ایکٹ کے تحت ان اختیارات کو سرکاری افسران کے ماتحت کر دیا گیا ہے۔درخواست گزار کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات کرانا آئین کے آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی ہے جو شہریوں کو سیاسی جماعت سے وابستگی اور تنظیم سازی کی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ امیدواروں کو انتخاب سے قبل اپنی سیاسی وابستگی ظاہر نہ کرنے کا پابند کرنا بھی غیر آئینی اقدام ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے سیکشن 25، 32، 35، 40 اور 55 کو کالعدم قرار دیا جائے کیونکہ یہ عوامی نمائندگی اور مقامی حکومتوں کے آئینی ڈھانچے سے متصادم ہیں۔بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے متعدد سیکشنز کو چیلنج کرنے والی درخواست پر پنجاب حکومت، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر