فضل الرحمان سیاست کا اہم کردار، 27 ویں ترمیم بآسانی منظور ہوجائے گی: فیصل واوڈا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سینئر سیاسی رہنما وسینیٹر فیصل واوڈا نے وفاقی دارالحکومت میں سربراہ جےیو آئی مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم سمیت ملکی سیاست کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دورانِ گفتگو فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بقا کےلیےمولانا فضل الرحمان کا ساتھ ضروری ہے۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا ملکی سیاست میں اہم کردارہے، مجھےتو27ویں ترمیم بڑی آسانی سےپاس ہوتی نظرآرہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کواعتماد میں لینا چاہیے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کوخوش آمدید کہتےہیں، اگر مولا جٹ کی سیاست کریں گے تو پھینٹا بھی لگےگا اور گورنرراج کا بھی آپشن ہے، اگر منفی سیاست کرنی ہے تو پھر پکوڑے،چھلیاں کھائیں۔سینئر سیاسی رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جمہوری پارٹی نظام کوڈی ریل نہیں ہونے دے گی، اٹھارہویں ترمیم کوختم نہیں کیا جارہا،مولانا کےبحاف پرکچھ نہیں کہہ سکتا اپنا فیصلہ وہ خود کریں گے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ اپنی افواج کوانرجی دینےکی ضرورت ہے، دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے جو ترامیم چاہیے وہ ہو جائیں گی، پاکستان ہمیشہ زندہ باد رہےگا، کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے۔اُن کا کہنا تھا کہ جنگ صرف زمین، سمندر اور فضا میں نہیں ہوتی، سائبرجنگ، بیانیےکی جنگ اورمعیشت کی جنگ بھی ہوتی ہے، اپنی افواج کو مضبوط کریں گے،افواج مضبوط ہوگی تو ملک کا دفاع بھی مضبوط ہوگا۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر