صدر مملکت سے انتونیوگوتریس کی ملاقات، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اظہار یکجہتی

دوحہ(نیشنل ٹائمز)صدر مملکت کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے دوحہ میں ملاقات ہوئی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں سیکرٹری جنرل کی قیادت اور پاکستان کیلئے مسلسل حمایت کو سراہا، جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازع کے منصفانہ حل اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا، اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا۔بلاول بھٹو نے بھارت کی جانب سے پانی کے ہتھیار کے طور پر استعمال کے اقدام پر تشویش کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے معاہدہ منسوخ کرنے اور دریاؤں کے اعداد و شمار روکنے سے پاکستان میں آفات پیدا ہوئیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے امن کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری سے قطری وزیراعظم نے بھی ملاقات کی، دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت اور سرمایہ کاری کے امکانات پر گفتگو ہوئی، قطری وزیراعظم نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کی بہادری کی تعریف کی۔واضح رہے کہ صدر مملکت سے تاجکستان کے صدر کی بھی ملاقات ہوئی تھی، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر