ابوظہبی میں بڑی عالمی توانائی کانفرنس کا انعقاد، چائنہ نیشنل پٹرولیم کارپوریشن کی شرکت

ابوظہبی(شِنہوا)دنیا کی سب سے بڑی توانائی کی تقریبات میں سے ایک 41 ویں ابوظہبی بین الاقوامی پٹرولیم نمائش اور کانفرنس (اے ڈی آئی پی ای سی) ابوظہبی کے قومی نمائش مرکز میں شروع ہوگئی، جس میں دنیا بھر سے 2 لاکھ 5 ہزار سے زائد شرکاء نے توانائی کے مستقبل اور پائیدار ترقی پر تبادلہ خیال کے لئے شرکت کی۔متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور نائب وزیراعظم شیخ منصور بن زاید النہیان نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ ابوظہبی کی جانب سے اے ڈی آئی پی ای سی کی میزبانی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ یو اے ای توانائی کے عالمی مکالمے کو آگے بڑھانے، توانائی کے تحفظ اور پائیداری کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یو اے ای نے اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ میں توازن پیدا کرنے کا ایک کامیاب نمونہ پیش کیا ہے جو ٹیکنالوجی، صاف توانائی اور جدت میں سرمایہ کاری سے مضبوط ہوا ہے۔ شیخ منصور نے یہ بھی کہا کہ ملک ایک متوازن توانائی منتقلی کے لئے پرعزم ہے، جسے بین الاقوامی شراکت داریوں کے ذریعے حاصل کیا جا رہا ہے تاکہ معاشی ترقی اور تحقیقی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔اے ڈی آئی پی ای سی 2025 میں 17 ہالز پر مشتمل نمائش میں 2250 سے زیادہ کمپنیوں نے شرکت کی ہے، جس میں چار خصوصی زونز مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تبدیلی، کاربن میں کمی، سمندری و نقل وحمل کا نظام اور نیا کیمیکلز اور کم کاربن حل زون شامل ہیں۔ منتظمین کے مطابق یہ تقریب دنیا میں پائیدار اور جدید توانائی کے نظاموں کی جانب تیز رفتار تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔چائنہ نیشنل پٹرولیم کارپوریشن (سی این پی سی) جو اس سال کی نمائش کی اہم شراکت دار ہے، اپنے زیر زمین توانائی، مصنوعی ذہانت پر مبنی سرگرمیاں اور ماحول دوست و کم کاربن تبدیلی سے متعلق منصوبے پیش کر رہی ہے جو توانائی کے میدان میں جدت اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں اس کے کردار کو اجاگر کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر