ممدانی یا کومو؟ نیویارک کے میئر کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری

نیویارک(نیشنل ٹائمز) نیو یارک کے میئر کے الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، 9 دن تک جاری رہنے والی ابتدائی ووٹنگ میں 7 لاکھ 35 ہزار سے زائد ووٹ ڈالے جاچکے۔مسلمان امیدوار ظہران ممدانی کا مقابلہ نیو یارک کے سابق گورنر اینڈریو کومو اور ری پبلکن حریف کرٹس سلوا سے ہے۔سروے پولز کے مطابق ممدانی کی پوزیشن مستحکم ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک نے ظہران ممدانی کے مقابلے میں آزاد امیدوار اور نیویارک کے سابق گورنر اینڈریو کومو کی حمایت کی ہے۔صدرٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ظہران ممدانی میئر کا انتخاب جیت گئے تو وہ نیویارک شہر کے لیے وفاقی فنڈز محدود کر دیں گے۔نیو یارک میں میئر کے عہدے کےلیے ووٹنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجےسے رات 9 بجے تک جاری رہےگا جس میں 5.1 ملین رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔نو دن تک جاری رہنے والی ابتدائی ووٹنگ میں ریکارڈ 7 لاکھ 35 ہزار سے زائد ووٹ ڈالے جا چکے ہیں۔ پولنگ سے پہلے ڈیموکریٹک امیدوار ظہران ممدانی نے نیو یارک میں ریلی نکالی اور شہریوں سے ووٹ کی اپیل کی۔ممدانی کی پالیسیوں میں نیو یارک کے امیر ترین طبقے پر ٹیکس بڑھانا، کارپوریشن ٹیکس میں اضافہ، کرایہ منجمد کرنا اور کم آمدنی والے شہریوں کے لیے رہائشی منصوبے بڑھانا شامل ہیں۔دوسری جانب صدرٹرمپ نے آزاد امیدوار اینڈریو کومو کی حمایت کی ہے۔ صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ظہران ممدانی جیتے تو نیو یارک سٹی مکمل معاشی اور سماجی تباہی کا شکار ہو جائے گا۔ کرٹس سلوا کو ووٹ دینا دراصل ممدانی کو ووٹ دینا ہے۔ اینڈریو کومو کےعلاوہ دوسرا کوئی آپشن موجود نہیں۔



  تازہ ترین   
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
عمان، ایران کا آبنائے ہرمز میں بلامعاوضہ آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے: قطر
پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار
سوئٹزرلینڈ مذاکرات نتیجہ خیز رہے، ایران کے منجمد فنڈز فی الحال بحال نہیں ہوں گے: جے ڈی وینس
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر