27ویں ترمیم کا فیصلہ پہلے ہو چکا، پیپلزپارٹی ٹوپی ڈرامے میں شریک: اسد قیصر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق سپیکر قومی اسمبلی اور رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ27ویں آئینی ترمیم کا فیصلہ پہلے ہو چکا ہے، پیپلزپارٹی ٹوپی ڈرامے میں شریک ہے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ آج ہم نے اپوزیشن کا ہنگامی اجلاس بلایا تھا،27 آئینی ترمیم کا پنڈورا باکس کھولا گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ بلاول کا بھی جو ٹویٹ آیا ہے تشویشناک ہے، پی پی پی بھی اِس ٹوپی ڈرامے میں شریک ہے، آئینی ترمیم کا فیصلہ پہلے ہو چکا ہے، اب صرف لوگوں کو دکھانے کے لئے کیا جا رہا ہے۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ایک پی پی پی تھی ذولفقار بھٹو والی جس نے آئین کی بنیاد رکھی، دوسری بینظیر بھٹو والی جس نے جمہوریت کے لئے جان دے دی، آج کی پی پی پی جمہوریت کو دفن کرنے کے لئے جان لگا رہی ہے، میاں صاحب کانعرہ اب ووٹ کو عزت دو کہاں گیا؟اسد قیصر نے کہا کہ اِس اقتدار کا آپ نے کیا کرنا ہے جو پاؤں پڑنے کی بنیاد پر دیا جائے، نواز شریف خودکو ووٹ کو عزت دینے کا چمپیئن سمجھ رہے تھے وہ خاموش ہیں، ہم نے بانی پی ٹی آئی کو بھی اپنی سفارشات بھیجی ہیں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو جاتی ہے تو پریس ریلیز جاری کر دیں، ہم ہرصورت جمہوریت اور آئین کی بالا دستی کے لئے عوام کے پاس بھی جائیں گے، ہم اس پر پارلیمنٹ میں بھی بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر