اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم رواں ماہ منظور کروانے کا پلان تیار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت آئینی ترمیم پر اتفاقِ رائے پیدا کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کر رہی ہے، 27 ویں آئینی ترمیم کا مقصد وفاق کے اختیارات میں اضافہ کرنا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ کمانڈ آف آرمڈ فورسز سے متعلق آرٹیکل 243 میں ترمیم کی تجاویز بھی تیار کر لی گئی ہیں، آئین کے آرٹیکل 243(4) کے مطابق صدرِ مملکت وزیر اعظم کے مشورے سے مسلح افواج کے سربراہان کا تقرر کرتے ہیں۔اسی طرح آرٹیکل 160(3A) کے تحت نئے این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ پہلے سے کم نہیں کیا جا سکتا تاہم ذرائع وزارتِ قانون کے مطابق یہ رکاوٹ دور کرنے کے لیے آرٹیکل 160(3A) میں ترمیم ناگزیر قرار دی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت کا مقصد وسائل کی تقسیم اور دفاعی ذمہ داریوں کے حوالے سے وفاق اور صوبوں کے درمیان توازن پیدا کرنا ہے۔
حکومت کا 27 ویں آئینی ترمیم رواں ماہ ہی منظور کروانے کا پلان تیار
	

 
 
 
 
 
 
 
 
