اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سکیورٹی فورسز کی مؤثر اور بروقت کارروائیوں کے نتیجے میں دہشت گردوں کو گزشتہ دس برسوں کی سب سے بڑی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
تحقیقی ادارے پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز (PICSS) کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2025 میں ملک بھر میں دہشت گرد حملوں اور جانی نقصان میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔رپورٹ کے مطابق صرف اکتوبر میں 355 دہشت گرد ہلاک ہوئے، 72 سکیورٹی اہلکار اور 31 شہری شہید ہوئے، دہشت گرد حملوں کے باعث مجموعی جانی نقصان میں 19 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اگست کے مقابلے میں ستمبر کے دوران حملوں کی تعداد میں 52 فیصد کمی واقع ہوئی۔سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، عزم، قربانی اور پیشہ ورانہ مہارت نے ملک بھر میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو کمزور کر دیا۔ادارے کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فورسز کی مؤثر کارروائیاں ملک میں امن و استحکام کے فروغ اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کی جانب اہم پیشرفت ہیں۔
سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیاں، دہشتگردوں کو دہائی کی بدترین شکست
	

 
 
 
 
 
 
 
 
