پنجاب: 500 کے وی اے سے زائد بجلی استعمال کرنے والوں پر بجلی ڈیوٹی عائد

لاہور(نیشنل ٹائمز)پنجاب حکومت نے 500 کے وی اے سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صنعتی و کمرشل صارفین پر بجلی ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
دنیا نیوز کو موصول ہونے والی بل کی کاپی کے مطابق پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 پنجاب اسمبلی سے بغیر کمیٹی کو بھیجے منظور کر لیا گیا، 500 کے وی اے سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صنعتی و کمرشل صارفین پر فی یونٹ 4 پیسے بجلی ڈیوٹی لاگو ہو گی۔بل کے مطابق 500 کے وی اے تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ڈیوٹی سے استثنیٰ حاصل ہو گا جبکہ تمام گھریلو صارفین بھی مکمل طور پر مستثنیٰ رہیں گے، 500 کے وی اے سے بڑے جنریٹر رکھنے والے ادارے کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا۔نیشنل گرڈ کے صنعتی و کمرشل صارفین سے بجلی ڈیوٹی ڈسکوز کے ذریعے وصول کی جائے گی جبکہ نجی بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے ڈیوٹی الیکٹرک انسپکٹرز کے ذریعے لی جائے گی۔ترمیمی بل کے تحت پنجاب فنانس ایکٹ 1964 میں تبدیلیاں کی جائیں گی، بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔



  تازہ ترین   
پی آئی اے ایئرکرافٹ انجینئرزکا احتجاج، قومی ایئر لائن کا بین الاقوامی آپریشن شدید متاثر
حکومت کا 27 ویں آئینی ترمیم رواں ماہ ہی منظور کروانے کا پلان تیار
آئین مقدس ضرور حرف آخر نہیں، بہتری کیلئے ترامیم ناگزیر ہیں: رانا ثناء اللہ
سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیاں، دہشتگردوں کو دہائی کی بدترین شکست
کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق، مشتعل افراد نے ڈمپر نذرآتش کردیا
پنجاب: 500 کے وی اے سے زائد بجلی استعمال کرنے والوں پر بجلی ڈیوٹی عائد
افغانستان بارے معاملات کا حل وہ حکومت جو عوام کی نمائندہ ہو: ترجمان پاک فوج
وزیراعظم نے پی پی سے 27 ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کر دی، بلاول کی تصدیق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر