نائیجیریا میں امریکی زمینی فوج یا فضائی حملے ممکن ہیں: امریکی صدر کی پھر دھمکی

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نائیجیریا میں امریکی زمینی فوج یا فضائی حملے ممکن ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طیارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نائیجیریامیں مسیحیوں کو بڑے پیمانے پر ہلاک کیا جارہا ہے، امریکا یوکرین کو ٹوماہاک میزائل دینے پر فی الحال غور نہیں کررہا، حماس کی جانب سےآج3 یرغمالیوں کی لاشیں واپس کرنے پرخوشی ہوئی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ شام پر عائد پابندیاں ہٹائیں تاکہ انہیں اپنی بقا کا موقع ملے، پہلے ہمارے پاس ٹیرف تھا نہ قومی سلامتی، دنیا ہم پر ہنستی تھی، دنیا برسوں سے ہمارے خلاف ٹیرف لگا رہی تھی، کئی ممالک خاص طور پر چین کی جانب سے استحصال کا شکار رہے، اب ایسا نہیں، ٹیرف نے ہمیں زبردست قومی سلامتی دی ہے۔امریکی صدر نے ایک بار پھرجنگیں رکوانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دنیا بھر میں 8 جنگیں رکوائیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر نے اس سے پہلے بھی اپنے بیان میں نائیجیریا کیخلاف فوجی کارروائی شروع کرنے کی دھمکی دی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ محکمہ جنگ کو نائیجیریا میں قتل وغارت روکنے کیلئے تیار رہنے کا کہا ہے، امریکا طاقت کے زور پر اس ملک میں دہشت گردوں کو ختم کر سکتا ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر نائیجیریا کی حکومت مذہبی قتل وغارت روکنے میں ناکام رہی تو امریکہ امداد بند کر دے گا، مذہبی آزادی اور شہری حفاظت کے بغیر بین الاقوامی مدد برقرار نہیں رکھی جائے گی۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر