لاہور ہائیکورٹ انسدادِ سموگ اقدامات سے غیر مطمئن، ڈی سی ذاتی حیثیت میں طلب

لاہور(نیشنل ٹائمز) سموگ کے تدارک کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے سموگ کےتدارک کیلئے اقدامات پر عدم اطمینان کیا۔
جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کیس کی سماعت کی، دوران سماعت لاہور ہائیکورٹ نے بڑھتی فضائی آلودگی پر اظہارِ تشویش اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار پر عمل درآمد نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے ڈی سی لاہور موسیٰ رضا کو کل ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کرلیا، عدالت نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا۔عداالت نے رنگ روڈ، ملتان روڈ اور موٹر وے پر بھی کارروائی کا حکم دیا اور سموگ تدارک کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا عندیہ دے دیا۔جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ عدالتی کارروائی کسی کے خلاف نہیں ، حکومتی رہنمائی کیلئے ہے،یہ عدالت7 سال سے سموگ تدارک پر کام کررہی ہے،شہر میں 70 فیصد آلودگی ٹرانسپورٹ کی وجہ سے ہے۔جسٹس شاہد کریم نے مزید کہا کہ الزام تراشی کے بجائے خود کو درست کرنا ہوگا،بتایا جائے اینٹی سموگ گنز کا کیا فائدہ ہے؟



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر