امریکا کی دہشت گردی کے خلاف حمایت کو سراہتے ہیں: نائیجیریا

ابوجا(نیشنل ٹائمز) نائیجیریا کے صدر کا کہنا ہے کہ امریکا کی دہشت گردی کے خلاف حمایت کو سراہتے ہیں۔
نائیجیریا کے صدر کا کہنا ہے کہ امریکا کو چاہئے کہ نائیجیریا کی خودمختاری کا احترام کرے، نائیجیریا میں مذہب کی بنیاد پر تشدد کی اجازت نہیں دی جاسکتی، نائیجیریا میں تمام شہریوں کو آزادی سے زندگی گزارنے کے لئے آئینی تحفظ حاصل ہے۔نائجیریا کے صدر بولا احمد تینوبو کا ٹرمپ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نائجیریا مذہبی عدم برداشت کا ملک نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ نائجیریا حکومت اپنے شہریوں کے مذہبی حقوق کے تحفظ کیلئے آئینی طور پر پُرعزم ہے اور اس ملک میں مذہبی تنوع کا احترام کیا جاتا ہے۔نائجیریا کی وزارتِ خارجہ کا بھی کہنا ہے کہ ملک دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے گا اور امید ظاہر کی کہ امریکا نائجیریا کے ساتھ اپنے تعلقات کو برقرار رکھے گا۔واضح رہے کہ مغربی افریقہ میں امریکی فوجی موجودگی گزشتہ سال کم ہوئی تھی جب ایک ہزار امریکی فوجی نائجر سے واپس بلائے گئے تھے، اس وقت افریقہ میں امریکا کا سب سے بڑا فوجی اڈا جبوتی میں ہے، جہاں پانچ ہزار سے زائد امریکی فوجی تعینات ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر