اپیک رہنماؤں نے مشترکہ اعلامیے کی منظوری دے دی، تعاون کو گہرا کرنے پر زور

گیونگ جو،جنوبی کوریا (شِنہوا) ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون (اپیک) کے رہنماؤں نے دو روزہ اجلاس کے اختتام پر پائیدار مستقبل کے لئے تعاون کو گہرا کرنے کےحوالےسےمشترکہ اعلامیے کی منظوری دے دی۔گیونگ جو اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس وقت جب دنیا ایک اہم موڑ پر کھڑی ہے، عالمی تجارتی نظام کو بدستور غیرمعمولی چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ انقلابی ٹیکنالوجیز کی ترقی اور آبادیاتی تبدیلیوں سے اپیک کے رکن ممالک کی معیشتوں پر گہرے اور طویل المدتی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔اعلامیے میں تعاون کو مستحکم کرنے اور ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ ایسی معاشی ترقی ممکن بنائی جا سکے جس کےفوائد سب کو حاصل ہوں۔اعلامیے کی منظوری کے ساتھ اپیک رہنماؤں نے دو دیگر دستاویزات کی بھی منظوری دی،جن میں اپیک مصنوعی ذہانت اقدام اور اپیک تعاون فریم ورک برائے آبادیاتی تبدیلیاں شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
عمان، ایران کا آبنائے ہرمز میں بلامعاوضہ آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے: قطر
پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار
سوئٹزرلینڈ مذاکرات نتیجہ خیز رہے، ایران کے منجمد فنڈز فی الحال بحال نہیں ہوں گے: جے ڈی وینس
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر