راولپنڈی ڈویژن میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کیخلاف کارروائی، 14342 کو واپس بھجوا دیا گیا

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) ڈویژن کے تمام اضلاع میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال اور مری پولیس کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان آر پی او کے مطابق افغان شہریوں کو دوکان اور گھر کرائے پر دینے والے مالکان کے خلاف مجموعی طور پر 79 مقدمات درج، غیر قانونی مقیم 14342 افغان شہری واپس بھجوائے جا چکے ہیں۔آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے کہا کہ 1523 غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو ہولڈنگ سینٹر منتقل کیا جا چکا ہے، شہری غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو مکان، دکان یا گاڑی کرایہ پر ہرگز نہ دیں۔بابر سرفراز الپا نے کہا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی کسی قسم کا کاروبار، خرید و فروخت یا ملازمت نہیں کر سکتے۔ترجمان آر پی او نے کہا کہ عوامی آگاہی کے لیے سوشل میڈیا، مساجد اور مقامی سطح پر اعلانات کا سلسلہ جاری ہے، قانونی طور پر مقیم غیر ملکی مقامی تھانہ میں رجسٹریشن کرائیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر