ایٹمی بم حملوں میں بچنے والے جاپانیوں نے امریکی جوہری تجربات کو ناقابل قبول قرار دیدیا

ٹوکیو(نیشنل ٹائمز) جاپان کے ایٹم بم حملوں میں زندہ بچ جانے والے شہریوں پر مشتمل نوبیل امن نعام یافتہ تنظیم نیہون ہیدانکیو نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے تجربات کے اعلان کو صریحاً ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
عالمی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق دوسری جنگ عظیم کے دوران ایٹمی حملوں میں بچ جانے والے افراد جاپان میں ’ہیباکوشا‘ کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں اور جو کئی سال ناصرف جسمانی بلکہ ذہنی تکلیف کا بھی شکار رہے ہیں، دوسری جنگ عظیم میں امریکا نے جاپان کے علاقوں ہیروشیما اور ناگاساکی پر دو جوہری بم پھینکے تھے جس کے نتیجے میں دو لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھنے۔واضح رہے کہ امریکی صدر نے محکمہ جنگ پینٹاگون کو جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کے احکامات جاری کئے ہیں، جس کے ردعمل میں جاپان کی نوبیل امن نعام یافتہ تنظیم نیہون ہیدانکیو نے جاپان میں امریکی سفارتخانے کو احتجاجی خط بھیجا ہے۔تنظیم نے بھیجے گئے خط میں صدر ٹرمپ کے احکامات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دیگر ممالک کی کوششوں کے مترادف ہیں جو ایٹمی ہتھیاروں کے بغیر ایک پرامن دنیا کے لئے کوشاں ہیں۔ناگاساکی کے میئر شیرو سوزوکی نے بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے جوہری ہتھیاروں کے تجربات کے احکامات نے دنیا بھر کے لوگوں کی کوششوں کو پامال کیا جنہوں نے ایٹمی ہتھیاروں کے بغیر دنیا کے وجود کا احساس دلانے کے لیے انتھک کوششیں کیں۔انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاپانی وزیراعظم کے ٹرمپ کو امن ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر جوہری ہتھیاروں کا تجربہ فوری طور پر شروع کیا جاتا ہے تو کیا (صدر ڈونلڈ ٹرمپ) امن کے نوبیل انعام کے لیے نااہل نہیں ہو جائیں گے۔



  تازہ ترین   
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
عمان، ایران کا آبنائے ہرمز میں بلامعاوضہ آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے: قطر
پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار
سوئٹزرلینڈ مذاکرات نتیجہ خیز رہے، ایران کے منجمد فنڈز فی الحال بحال نہیں ہوں گے: جے ڈی وینس
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر