بیجنگ نے پانچ سال میں عظیم دیوار کی ہنگامی مرمت وبحالی کے 60 سے زیادہ منصوبے مکمل کرلئے

بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ نے 14 ویں پانچ سالہ منصوبے (2021۔2025) کے دوران عظیم دیوار کی ہنگامی مرمت وبحالی کے 60 سے زیادہ منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچائے، جن کے ذریعے دیوار کے 20 کلومیٹر حصے کو بحال کیا گیا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی بیجنگ بلدیہ کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہو ژی جنگ نے بتایا کہ شہری حکومت نے عظیم دیوار، مرکزی محور اور قدیم دارالحکومت کی تاریخی عمارتوں کے تحفظ کو یکجا کرتے ہوئے ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے کا ایک جامع نظام تشکیل دیاہے۔
بیجنگ بلدیہ ثقافتی ورثہ بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر چھو جیان ہاؤ نے کہا کہ بیجنگ نے عظیم دیوار کی بحالی و مرمت کے پورے عمل میں آثار قدیمہ کے کام کا ایک جدیدطریقہ کار اختیار کیا، جس کے تحت مرمت کے ہر مرحلے میں تحقیق کو شامل کیا جاتا ہے۔تحفظاتی علاقوں میں کی گئی تبدیلیاں اور بہتر نگرانی کا نظام عظیم دیوار اور اس کے آس پاس کے علاقوں کا انتظام بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عظیم دیوار کے وسائل کے انتظام اور حقیقی وقت میں نگرانی کے لئے ایک ابتدائی انتباہی پلیٹ فارم تعمیر کیا جا رہا ہے، جس کے تحت معمول کے معائنے کے عمل کی اثر انگیزی اور درستگی بڑھانے کے لئے ڈرونز اور چار پاؤں والے روبوٹس استعمال کئے جائیں گے۔



  تازہ ترین   
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
عمان، ایران کا آبنائے ہرمز میں بلامعاوضہ آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے: قطر
پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار
سوئٹزرلینڈ مذاکرات نتیجہ خیز رہے، ایران کے منجمد فنڈز فی الحال بحال نہیں ہوں گے: جے ڈی وینس
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر