مودی جی ہمت کریں، صدر ٹرمپ کو جواب دیں، راہول گاندھی بھارتی وزیراعظم پر برہم

ممبئی(نیشنل ٹائمز) بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ مودی جی ہمت کریں اور صدر ٹرمپ کو جواب دیں۔
بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی سرکار پر تابڑ توڑ حملے کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ ایک کے بعد ایک ملک میں مودی کی توہین کررہے ہیں، ٹرمپ نے کہا آپریشن سندور روکنے کیلئے تجارت نہ کرنے کی دھمکی دی۔راہول گاندھی کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر نے یہ بھی کہا 7 طیارے گرائے گئے، مودی جی گھبرائیں نہیں، ہمت کرکے ٹرمپ کو جواب دیں۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے جنوبی کوریا میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت جوہری طاقتیں ہیں، نریندر مودی، پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے رابطہ کرکے میں نے کہا 2 ایٹمی طاقتوں میں جنگ کی صورت میں اثرات ہر طرف پھیلتے ہیں، دونوں ملکوں سے کہا جنگ کی تو تجارت نہیں کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے دونوں ملکوں پر واضح کیا تھا کہ 250 فیصد ٹیرف لگاؤں گا، تجارت نہیں کر پاؤ گے، پاکستان اور بھارت نے کہا ہم جنگ روک رہے ہیں، دونوں ملکوں نے جنگ روک دی، لاکھوں جانیں بچائیں، 24 گھنٹے کے اندر یہ معاملہ ختم ہوگیا جو حیران کن تھا۔امریکی صدر نے کہا تھا کہ میں نے 8 ماہ میں آٹھ جنگیں رکوائیں، ملائیشیا میں بھی دو ملکوں کے درمیان جنگ بندی معاہدہ کرایا، امریکا کو کاروبار کے لیے دنیا کا سب سے عظیم ملک بنا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر