چین کی ترقی “امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانے” کے ٹرمپ کے وژن کے ساتھ ہم آہنگ ہے، چینی صدر

بوسان، جنوبی کوریا(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین کی ترقی اور احیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے “امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانے” کے تصور سے ہم آہنگ ہیں۔
انہوں نے یہ بات ٹرمپ سے ملاقات کے دوران کہی۔ چینی صدر گیونگ جو میں ہونے والے اپیک اقتصادی رہنماؤں کے 32ویں اجلاس میں شرکت اور جنوبی کوریا کے سرکاری دورے کے لئے بوسان پہنچے ہیں۔
چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی کامیابی میں مدد دے سکتے ہیں اور مشترکہ طور پر خوشحالی حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ کو شراکت دار اور دوست ہونا چاہیے۔ یہی تاریخ نے ہمیں سکھایا ہے اور یہی موجودہ حالات کا تقاضا ہے۔
شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے ساتھ مل کر چین۔امریکہ تعلقات کی مضبوط بنیاد رکھنے اور دونوں ممالک کی ترقی کے لئے ایک مثبت ماحول پیدا کرنے کے لئے کام جاری رکھنے کو تیار ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر
ایران نے ہمارے حملوں کا جواب دیا تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اسرائلی وزیر دفاع
روسی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، سفارتی کوششوں کی راہ ہموار کرنے کا عزم
اسرائیلی جارحیت سے 6 بچوں سمیت 24 ایرانی شہید، جوابی حملے میں 25 امریکی فوجی ہلاک
ٹرمپ خطے کو لامحدود جنگ میں دھکیل رہے،عالمی برادری کردار ادا کرے: ایرانی مشن
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر