جمیکا اور کیوبا میں تباہی کے ملیسا کا بہاماس کی طرف رخ، 30 افراد ہلاک

ہوانا(نیشنل ٹائمز) سمندری طوفان ملیسا جمیکا اور کیوبا میں تباہی مچانے کے بعد بہاماس کی جانب بڑھنے لگا۔
براعظم امریکا میں کیٹگری تھری میں تبدیل ہونے والے طوفان سے 30 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، ہیٹی میں 25، جمیکا میں 4 اور ڈومینیکا میں ایک شخص ہلاک ہوا۔بہاماس کے جنوبی علاقوں سے لوگوں کو انخلا کے احکامات جاری کردیے گئے، اس سے پہلے کیوبا میں تقریباً 7 لاکھ افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوئے، متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل اور کئی سڑکیں بند ہیں۔جمیکا میں طوفان کے باعث سینٹ الزبتھ کا علاقہ زیرِ آب آگیا جہاں 5 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں، تیز ہواؤں، طوفانی بارشوں اور زمین کھسکنے کے واقعات میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی جبکہ ہزاروں مکانات بھی متاثر ہوئے۔جمیکا کے وزیراعظم اینڈریو ہولنس نے پورے ملک کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے امداد کی اپیل کی ہے۔دوسری جانب امریکا نے طوفان ملیسا سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے دی۔



  تازہ ترین   
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر
ایران نے ہمارے حملوں کا جواب دیا تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اسرائلی وزیر دفاع
روسی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، سفارتی کوششوں کی راہ ہموار کرنے کا عزم
اسرائیلی جارحیت سے 6 بچوں سمیت 24 ایرانی شہید، جوابی حملے میں 25 امریکی فوجی ہلاک
ٹرمپ خطے کو لامحدود جنگ میں دھکیل رہے،عالمی برادری کردار ادا کرے: ایرانی مشن
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر