علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک، چھٹی بار وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)نادرا نے عدالتی حکم پر عمران خان کی بہن علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کردیا۔
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان سمیت 11ملزمان کےخلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی مگر علیمہ خان اور ان کے وکلا آج بھی عدالت پیش نہیں ہوئے۔سماعت کے سلسلے میں دیگر 10 ملزمان اور استغاثہ کے گواہان عدالت میں پیش ہوئے جب کہ سپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ بھی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں موجود تھے۔عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر چھٹی مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔اس کے علاوہ نادرا نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی جس میں بتایاگیا ہےکہ علیمہ خان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کیے گئے ہیں۔دوسری جانب 26 نومبر کے احتجاج کے دوران گاڑی کی سپرداری لینے والا ملزم عارف خان مچلکے پیش نہ کرسکا جس پر عدالت نے گاڑی کے مالک عارف کو جیل بھیج دیا۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر