دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کریں گے: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کریں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرم میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کی، وزیراعلیٰ سندھ نے کیپٹن نعمان سلیم اور دیگر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا، انہوں نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، انہیں انجام تک پہنچایا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کی اور اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں کا صبر اور حوصلہ ہماری طاقت ہے، شہداء ہمارا فخر ہیں، انکی قربانیاں پرامن پاکستان کی ضمانت ہیں، پوری قوم مشکل کی اس گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈیرہ مراد جمالی، نصیرآباد میں پولیس موبائل پر دستی بم حملے کی بھی شدید مذمت کی، انہوں نے کہا کہ دہشتگرد عوام میں خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں، دہشتگردوں کا نہ تو کوئی مذہب ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی مقصد ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر