چین میں 2024 کے دوران اختراعی اشاریہ 5.3 فیصد بڑھ گیا

بیجنگ(شِنہوا)سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چین کا اختراعی اشاریہ جو ملک کی اختراعی صلاحیت کا پیمانہ سمجھا جاتا ہے، 2024 کے دوران مستحکم طور پر بڑھا۔
قومی ادارہ شماریات این بی ایس کے مطابق یہ اشاریہ 2023 کے مقابلے میں 5.3 فیصد بڑھ کر گزشتہ سال 174.2 تک پہنچ گیا۔
این بی ایس نے بتایا کہ اختراع کا ماحول بہتر ہوتا جا رہا ہے جس میں اختراعی سرمایہ کاری میں اضافہ، اختراعی پیداوار میں تیزی سے نمو اور معیشت کے لئے محرک قوتوں میں اضافہ شامل ہے۔
سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوا کہ بنیادی تحقیق پر ملک کے اخراجات 2024 میں پچھلے سال کے مقابلے میں 10.7 فیصد بڑھ کر 250.09 ارب یوآن (35.3 ارب امریکی ڈالر) تک جا پہنچے جو دوہرے ہندسوں میں مسلسل تیز رفتار اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ تحقیق و ترقی کے مجموعی اخراجات میں بنیادی تحقیق کا حصہ گزشتہ سال ایک نئی بلند ترین سطح 6.88 فیصد تک پہنچ گیا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ چین میں 2024 میں اختراع کے پیٹنٹس کی تعداد گزشتہ سال کی نسبت 13.5 فیصد بڑھ کر 10 لاکھ 50 ہزار تک جا پہنچی۔
سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اختراعی کوششیں چین کے اقتصادی ڈھانچے کو ازسرنو تشکیل دے رہی ہیں۔ 3 نئی معیشتیں یعنی نئی صنعتیں، نئے کاروباری انداز اور نئے کاروباری ماڈلز کی پیدا کردہ اضافی قدر 2024 میں چین کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا 18.01 فیصد رہی جو پچھلے سال کے مقابلے میں 0.43 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر
ایران نے ہمارے حملوں کا جواب دیا تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اسرائلی وزیر دفاع
روسی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، سفارتی کوششوں کی راہ ہموار کرنے کا عزم
اسرائیلی جارحیت سے 6 بچوں سمیت 24 ایرانی شہید، جوابی حملے میں 25 امریکی فوجی ہلاک
ٹرمپ خطے کو لامحدود جنگ میں دھکیل رہے،عالمی برادری کردار ادا کرے: ایرانی مشن
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر