برازیل میں منشیات کیخلاف آپریشن میں 64 افراد ہلاک

ریو ڈی جنیرو(نیشنل ٹائمز) برازیل میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس آپریشن میں کم ازکم 64 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس نے 81 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
برازیلین حکام کے مطابق ریو ڈی جنیرو میں بڑی تعداد میں پولیس اور سکیورٹی اداروں نے منشیات ڈیلرز کے خلاف کارروائی کی، دوران کارروائی بڑی مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔برازیلین حکام کے مطابق آپریشن میں 2500 اہلکاروں نے حصہ لیا جبکہ بکتر بند گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر بھی شامل تھے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس آپریشن برازیل کی حالیہ تاریخ میں سب سے زیادہ پرتشدد کارروائیوں میں سے ایک تھا، انسانی حقوق کی تنظیموں نے ہلاکتوں پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔گورنر ریو ڈی جنیرو نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ منشیات کے ڈیلرز کے خلاف یہ ریاست کی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن تھا۔



  تازہ ترین   
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
عمان، ایران کا آبنائے ہرمز میں بلامعاوضہ آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے: قطر
پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار
سوئٹزرلینڈ مذاکرات نتیجہ خیز رہے، ایران کے منجمد فنڈز فی الحال بحال نہیں ہوں گے: جے ڈی وینس
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر