اماراتی خاتون سے ڈیڑھ کروڑ کی چوری، ملزمان 3 گھنٹے میں گرفتار

شارجہ(نیشنل ٹائمز) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست فجیرہ میں خاتون سے ایک لاکھ 95 ہزار درہم (تقریباََ ڈیڑھ کروڑ پاکستانی روپے) کی چوری میں ملوث 2 چوروں کو محض 3 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا۔
اماراتی حکام کے مطابق دونوں ملزمان کو شارجہ سے گرفتار کیا گیا، ملزمان نے خاتون کو چکمہ دے کر ان سے رقم چرائی، خاتون بینک سے رقم نکال کر گاڑی میں گھر جا رہی تھی جس دوران دونوں چور بینک سے خاتون کی گاڑی کا پیچھا کرتے رہے۔حکام کے مطابق قریب پہنچ کر ایک ملزم نے خاتون کو کہا کہ گاڑی کے ٹائر میں خرابی ہے، خاتون گاڑی روک کر ٹائر دیکھنے نکلیں تو دوسرا چور گاڑی سے رقم اٹھا کر فرار ہوگیا، گرفتار ملزمان امارات کے دیگر مقامات پر بھی اسی طرح کی وارداتوں میں ملوث نکلے۔



  تازہ ترین   
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
عمان، ایران کا آبنائے ہرمز میں بلامعاوضہ آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے: قطر
پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار
سوئٹزرلینڈ مذاکرات نتیجہ خیز رہے، ایران کے منجمد فنڈز فی الحال بحال نہیں ہوں گے: جے ڈی وینس
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر