جامعہ کراچی کے عقب میں جھاڑیوں میں آتشزدگی، شہری جاں بحق، دو زخمی

کراچی(نیشنل ٹائمز) جامعہ کراچی کے عقب میں جھاڑیوں میں آتشزدگی سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
جاں بحق شخص کی شناخت 52 سالہ رفیق کے نام سے ہوئی ہے، آگ پر قابو پالیا گیا، فائر بریگیڈ کی نو گاڑیوں اور 2 باؤزر نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، آگ نے جامعہ کراچی سے منسلک دیوار کے قریب چند جھگیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔آگ اس قدر شدید تھی کہ اس کے شعلے کئی فٹ بلند اور دور دور سے نظر آرہے تھے جبکہ جھاڑیوں کے قریب جگیاں بھی بنی ہوئیں تھیں، ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے ہنگامی اقدامات کر کے جگیوں سے آبادی کے انخلا کو یقینی بنایا جبکہ فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیوں نے آگ بجھانے کیلیے اقدامات کیے۔ہوا کی وجہ سے آگ کراچی یونیورسٹی کی سٹاف کالونی تک پھیلی جس کی وجہ سے چند گھر متاثر بھی ہوئے جبکہ قریب میں موجود قبرستان تک بھی اس کے شعلے پہنچے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھوئیں کی وجہ سے دو لوگوں کی حالت غیر ہوئی جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا، فائر بریگیڈ حکام نے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر