کیمرون: 92 سالہ پال بیا کے آٹھویں بار صدر بننے پر مظاہرے پھوٹ پڑے

دوالا(نیشنل ٹائمز) افریقی ملک کیمرون میں 92 سالہ حکمران پال بیا کے آٹھویں مرتبہ صدر بننے پر ملک بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔
رائٹرز کے مطابق کیمرون کے بعد دارالحکومت اور تجارتی مرکز دوالا سمیت مختلف شہروں میں ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں، اپوزیشن جماعتوں نے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری سرکاری نتائج کے مطابق پال بیا نے 53.66 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف عیسٰی چیروما باکاری نے 35.19 فیصد ووٹ لیے، اس کے ساتھ ہی چار دہائیوں سے برسرِ اقتدار پال بیا کو آٹھویں بار صدارت ملی، جو انہیں سن 2033 تک تقریباً 100 سال کی عمر تک اقتدار میں رکھ سکتی ہے۔دوسری جانب اپوزیشن امیدوار چیروما باکاری نے ایک ہفتہ قبل ہی اپنی جیت کا اعلان کر دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ کسی اور نتیجے کو تسلیم نہیں کریں گے، جب ابتدائی غیر سرکاری نتائج میں بیا کی برتری ظاہر ہوئی، تو ملک کے مختلف حصوں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے۔دوالا میں مشتعل مظاہرین نے سڑکیں بند کر دیں، ٹائروں کو آگ لگا دی، اور جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر دیں، پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس استعمال کیا، شہر کے وہ علاقے جو عام دنوں میں موٹر بائیکس اور دکانوں سے بھرے ہوتے ہیں، اب سنسان پڑے ہیں۔بیا نے اپنے سوشل میڈیا پیغام ایکس پر پوسٹ میں عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک بار پھر ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، انہوں نے انتخابی تشدد میں جانی نقصان پر افسوس ظاہر کیا اور ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ادھر اپوزیشن کا کہنا ہے کہ کم از کم چار افراد دوالا میں جھڑپوں کے دوران ہلاک ہوئے، چیروما باکاری نے الزام لگایا کہ شمالی شہر گاروا میں ان کے گھر کے باہر دو شہریوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ تاہم آزاد ذرائع نے اس کی تصدیق نہیں کی۔ایک شہری نے بتایا کہ سب جانتے ہیں کہ اکثریت نے عیسٰی چیروما باکاری کو ووٹ دیا، یہ ناقابلِ قبول ہے کہ صدر بیا جنگ زدہ علاقوں سے بھی فتح کے دعوے کر رہے ہیں۔
بین الاقوامی تجزیہ کاروں کے مطابق بیا کو اب ایک کمزور عوامی مینڈیٹ حاصل ہوا ہے، انٹرنیشنل کرائسز گروپ کے افریقہ پروگرام ڈائریکٹر موری تھی موٹیگا نے کہا کہ بیا کو فوری طور پر قومی مفاہمتی عمل کا آغاز کرنا چاہئے تاکہ حالات مزید نہ بگڑیں۔پال بیا 1982 سے اقتدار میں ہیں، انہوں نے 2008 میں آئینی ترمیم کے ذریعے صدارتی مدت کی حد ختم کر دی تھی، کیمرون کی طرح افریقہ کے دیگر کئی ممالک میں بھی معمر حکمران اقتدار میں ہیں، ٹوگو کے صدر 86 سال کے ہیں، جبکہ آئیوری کوسٹ کے صدر 83 سال کے ہیں۔دوسری جانب عوام میں تبدیلی کی خواہش بڑھتی جا رہی ہے، ملک کی تیل اور کوکو کی پیداوار کے باوجود معاشی ترقی سست رہی ہے، حتیٰ کہ بیا کی اپنی بیٹی برینڈا بیا نے بھی ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں ووٹروں سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کے والد کو ووٹ نہ دیں، بعد میں یہ ویڈیو حذف کر دی گئی۔



  تازہ ترین   
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر
ایران نے ہمارے حملوں کا جواب دیا تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اسرائلی وزیر دفاع
روسی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، سفارتی کوششوں کی راہ ہموار کرنے کا عزم
اسرائیلی جارحیت سے 6 بچوں سمیت 24 ایرانی شہید، جوابی حملے میں 25 امریکی فوجی ہلاک
ٹرمپ خطے کو لامحدود جنگ میں دھکیل رہے،عالمی برادری کردار ادا کرے: ایرانی مشن
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر