ترکیہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ، متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا

استنبول(نیشنل ٹائمز) ترکیہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا جس کے باعث متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
ترکیہ کے مغربی حصے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے نتیجے میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔رپورٹس کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز بالیکسیر صوبے کے قصبے سندرگی میں تھا جبکہ گہرائی تقریبا 6 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے جھٹکے استنبول، بورصہ، مانیسا اور ازمیر سمیت کئی شہروں میں محسوس کئے گئے رپورٹس کے مطابق سندرگی میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا، زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔یاد رہے کہ اگست میں اسی علاقے میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے جبکہ اس سے قبل ترکیہ میں 2023ء میں آنے والے ہولناک زلزلے میں 55 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔



  تازہ ترین   
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر
ایران نے ہمارے حملوں کا جواب دیا تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اسرائلی وزیر دفاع
روسی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، سفارتی کوششوں کی راہ ہموار کرنے کا عزم
اسرائیلی جارحیت سے 6 بچوں سمیت 24 ایرانی شہید، جوابی حملے میں 25 امریکی فوجی ہلاک
ٹرمپ خطے کو لامحدود جنگ میں دھکیل رہے،عالمی برادری کردار ادا کرے: ایرانی مشن
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر