حماس نے ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کردی

غزہ(نیشنل ٹائمز) حماس نے ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کردی۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے ریڈ کراس کے ذریعے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے دی گئی یرغمالی کی لاش موصول ہونے کی تصدیق کردی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق لاش کو پولیس کی نگرانی میں تل ابیب کے ابو کبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ منتقل کر دیا گیا جہاں شناخت کا عمل دو دن تک جاری رہنے کا امکان ہے، حماس اس سے قبل 16 یرغمالیوں کی لاشوں کو اسرائیل کے حوالے کرچکا ہے۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہے حماس کے پاس اب بھی 12 یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں، یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ہلاک یرغمالیوں کی تلاش میں مدد کے لیے مصری تکنیکی ٹیم کو غزہ میں داخلے کی منظوری دے چکے ہیں۔اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ریڈ کراس اور مصری ٹیموں کو غزہ میں اسرائیلی فوج کی ییلو لائن کے پار جا کر یرغمالیوں کی لاشیں تلاش کرنے کی اجازت ہوگی۔



  تازہ ترین   
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر
ایران نے ہمارے حملوں کا جواب دیا تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اسرائلی وزیر دفاع
روسی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، سفارتی کوششوں کی راہ ہموار کرنے کا عزم
اسرائیلی جارحیت سے 6 بچوں سمیت 24 ایرانی شہید، جوابی حملے میں 25 امریکی فوجی ہلاک
ٹرمپ خطے کو لامحدود جنگ میں دھکیل رہے،عالمی برادری کردار ادا کرے: ایرانی مشن
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر