چین اور امریکہ متعدد اہم اقتصادی و تجارتی مسائل کے مناسب حل پر متفق ہو گئے

کوالا لمپور(شِنہوا)چین اور امریکہ نے باہمی دلچسپی کے کئی اہم اقتصادی و تجارتی مسائل کو مناسب طریقے سے حل کرنے پر بنیادی اتفاق رائے حاصل کر لیا ہے اور اب دونوں ممالک اپنی اپنی داخلی منظوری کے طریقہ کار سے گزریں گے۔
چین کی وزارت تجارت کے بین الاقوامی تجارتی نمائندے اور نائب وزیر تجارت لی چھینگ گانگ نے گزشتہ 2 دن کے دوران چین-امریکہ معاشی و تجارتی بات چیت کے نئے دور پر پریس بریفنگ دی۔
لی نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ یا اس سے کچھ زیادہ عرصے میں چین-امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات میں کچھ اتار چڑھاؤ اور ہلچل دیکھنے میں آئی ہے جس پر دنیا بھر کی توجہ مرکوز رہی ہے۔
لی نے کہا کہ مئی میں جنیوا میں ہونے والے چین-امریکہ اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے بعد سے چین نے دونوں ممالک کے صدور کے درمیان ہونے والی متعدد فون کالز میں طے پانے والے اتفاق رائے پر سختی سے عمل کیا ہے۔ چین نے مذاکرات کے نتائج کو ایمانداری اور سنجیدگی سے نافذ کیا ہے اور بڑی احتیاط سے چین اور امریکہ کے درمیان مشکل سے حاصل شدہ نسبتاً مستحکم اقتصادی و تجارتی تعاون کے تعلقات کو برقرار رکھا ہے۔
لی نے کہا کہ ایسا اتار چڑھاؤ اور ہلچل وہ چیز نہیں ہے جو چین دیکھنا چاہتا ہے۔
لی نے کہا کہ گزشتہ 2 دنوں کے دوران چین اور امریکہ کی اقتصادی و تجارتی ٹیموں نے چین کے بحری، لاجسٹکس اور جہاز سازی کے شعبوں پر امریکہ کی دفعہ 301 کے اقدامات، باہمی محصولات کی معطلی میں توسیع، فینٹانائل سے متعلق محصولات اور انسداد منشیات تعاون، تجارت کے فروغ اور برآمدی پابندیوں جیسے موضوعات پر وسعت سے جامع بات چیت کی۔
لی نے مزید کہا کہ فریقین نے باہمی خدشات کے مناسب حل کے لئے تعمیری بات چیت کی اور بنیادی اتفاق رائے حاصل کیا۔
لی کے مطابق امریکی فریق نے اپنا موقف سخت انداز میں پیش کیا جبکہ چینی فریق نے اپنے مفادات کے تحفظ میں پرعزم رویہ اختیار کیا۔



  تازہ ترین   
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر
ایران نے ہمارے حملوں کا جواب دیا تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اسرائلی وزیر دفاع
روسی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، سفارتی کوششوں کی راہ ہموار کرنے کا عزم
اسرائیلی جارحیت سے 6 بچوں سمیت 24 ایرانی شہید، جوابی حملے میں 25 امریکی فوجی ہلاک
ٹرمپ خطے کو لامحدود جنگ میں دھکیل رہے،عالمی برادری کردار ادا کرے: ایرانی مشن
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر