چینی کسان جنگلات کے سبزہ زاروں سے معاشی فوائد کے متلاشی

چھانگ شا(شِنہوا)شنگھائی میں سرکاری ٹوبیکو کمپنی کے سیلز آفیسر کےعہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد یانگ پیرو نے اپنے آبائی علاقے ہوئی تونگ کاؤنٹی، جو چین کے وسطی صوبے ہونان کا ایک دور دراز علاقہ ہے، میں بانس کی کونپلوں کی پروسیسنگ کمپنی رجسٹر کروائی ہے۔
ہونان گرین لینڈ ہائی۔ٹیک ایگریکلچرل اینڈ فوریسٹری ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے جنرل منیجر یانگ نے کہا کہ مقامی حکومت نے بہت سی ترجیحی پالیسیاں متعارف کرائی ہیں جس نے مجھے واپس اپنے آبائی علاقے میں سرمایہ کاری کرنے کی طرف راغب کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی قرضوں نے کمپنی کے سرمائے کو مضبوط بنایا ہے اور اس کی پیداواری صلاحیت کو بڑھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیداواری صلاحیت میں اضافے اور استحکام کی وجہ سے ہمیں بڑے گاہکوں کی طرف سے بہت سے آرڈرز ملے ہیں۔ اس وقت ہمارے آرڈرز کا حجم 2 لاکھ پیکجز یومیہ تک پہنچ گیا ہے۔
یانگ کی کمپنی، جو 2017 میں قائم ہوئی تھی،نے مقامی حکومت کی معاونت سے خام مال کو یقینی بنانے کے لئے مقامی کسانوں سے تقریباً 3300 ہیکٹرز بانس کے جنگل کا معاہدہ کیا ہے۔
ایک مقامی دیہاتی خاتون سونگ شیاؤ فینگ، جنہوں نے یانگ کی کمپنی کو بانس کےجنگل کی ایک ہیکٹر زمین لیز پر دے رکھی ہے، اب اس کمپنی کی پیداواری لائن میں کام کر رہی ہے اور ماہانہ 4 ہزار سے 4500 یوآن تنخواہ لے رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ماضی میں بانس کےجنگل سے سالانہ بمشکل ایک ہزار یوآن کما سکتی تھی۔لیکن اب میں سالانہ تقریباً 50 ہزار یوآن کما رہی ہوں جس میں 1050 یوآن زمین کی منتقلی کی فیس بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملازمت کی وجہ سے میں پہاڑوں میں کام کرنے کی مشکلات جھیلنے کے بجائے اب گھر میں اپنے بوڑھے والدین اور بچوں کی دیکھ بھال کر سکتی ہوں۔
یانگ کی کمپنی سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر جنگ ژو کاؤنٹی موجود ہے، جو اپنی ویکس بیریز اور پوریا کوکوس کی وجہ سے مشہور ہے، یہ چینی روایتی ادویات میں شامل کی جانے والی ایک جزو ہے۔
مقامی افراد نے دریافت کیا ہے کہ ویکس بیری کے درختوں کے نیچے پوریا کوکوس اگانے سے زمین کو موثر طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، نباتات کے توازن کو برقرار رکھا جاسکتا ہے اور زمینی کٹاؤ کو روکا جاسکتا ہے۔
پوریا کوکوس مصنوعات کی مقامی پیداوار کنندہ جنگ ژو گو لنگ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے جنرل منیجر وانگ شن ژی نے کہا کہ فصل کی کٹائی کے بعد پوریا کوکوس کا باقی ماندہ حصہ ویکس بیری کے درختوں کے لئے نامیاتی کھاد کا کام کرتا ہے۔ ہم اب اس ماڈل کو 200 ہیکٹرز زمین پر استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پوریا کوکوس کی ویکس بیری درختوں کے نیچے کاشت نہ صرف ایک اختراح ہے بلکہ اس سے اخراجات میں کمی اور پوری زمین کا استعمال ہوتا ہے اور مجموعی منافع میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
وانگ کی کمپنی کے قریب پوریا کوکوس کی ایک مصروف منڈی ہے۔ ہر صبح یہاں بہت سے خریدار اور فروخت کنندگان پوریا کوکوس کی خرید و فروخت کے لئے آتے ہیں۔
یہاں لین دین کا سالانہ حجم 80 ہزار ٹن تک پہنچ گیا ہے جو ملک کے مجموعی حصے کا 70 فیصد سے زیادہ ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر
ایران نے ہمارے حملوں کا جواب دیا تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اسرائلی وزیر دفاع
روسی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، سفارتی کوششوں کی راہ ہموار کرنے کا عزم
اسرائیلی جارحیت سے 6 بچوں سمیت 24 ایرانی شہید، جوابی حملے میں 25 امریکی فوجی ہلاک
ٹرمپ خطے کو لامحدود جنگ میں دھکیل رہے،عالمی برادری کردار ادا کرے: ایرانی مشن
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر