کرد عسکریت پسند ہتھیاروں سے دستبردار، ترکیہ سے انخلا کا اعلان

انقرہ(نیشنل ٹائمز)کرد عسکریت پسندوں نے ہتھیاروں سے دستبردار ہو کر ترکیہ کے علاقوں سے انخلا کا اعلان کر دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق کرد عسکریت پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) نے اتوار کو ترکیہ سے انخلا کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ترک حکومت کے ساتھ ہونے والے امن معاہدے کے تحت اپنے جنگجوؤں کو عراق منتقل کر رہے ہیں۔یہ اعلان کردستان ورکرز پارٹی کی شمالی عراق میں تنظیم کو علامتی طور پر غیر مسلح کرنے کی چند ماہ قبل ہونے والی تقریب کے بعد ہوا ہے، کردستان ورکرز پارٹی کا کہنا ہے کہ اپنا اسلحہ تَرک کرنے کے عمل کے ایک حصے کے طور پر تنظیم ترکیہ سے دستبردار ہو رہی ہے۔اس سلسلے میں ایک نیوز کانفرنس میں کرد تنظیم کردستان کمیونٹیز یونین کے رکن نے کہا کہ ترکیہ میں موجود تمام پی کے کے فورسز کو شمالی عراق کے علاقوں میں واپس بلایا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی جھڑپ یا اشتعال انگیزی سے بچا جا سکے۔خبر ایجنسی کے مطابق ترک علاقوں سے کرد عسکریت پسندوں کا انخلا تخفیف اسلحہ معاہدے پر عمل درآمد کا نتیجہ ہے، کرد عسکریت پسندوں اور ترک فورسز میں جھڑپوں سے 40 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، کرد ملیشیا 1984ء سے ترکیہ کے خلاف تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر
ایران نے ہمارے حملوں کا جواب دیا تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اسرائلی وزیر دفاع
روسی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، سفارتی کوششوں کی راہ ہموار کرنے کا عزم
اسرائیلی جارحیت سے 6 بچوں سمیت 24 ایرانی شہید، جوابی حملے میں 25 امریکی فوجی ہلاک
ٹرمپ خطے کو لامحدود جنگ میں دھکیل رہے،عالمی برادری کردار ادا کرے: ایرانی مشن
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر