امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر اور لڑاکا طیارہ جنوبی بحیرہ چین میں گرکرتباہ

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکی طیارہ بردار جہاز سے اڑنے والا امریکی بحیریہ کا ہیلی کاپٹر اور لڑاکا طیارہ 2 مختلف حادثات میں جنوبی بحیرہ چین میں گر کر تباہ ہوگئے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی بحیرہ چین میں امریکی بحریہ کے ہیلی کاپٹراورلڑاکا طیارے کے حادثات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔امریکی بحریہ کے بحرالکاہل بیڑے کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پہلا حادثہ ایک ایم ایچ-60 آر سی ہاک ہیلی کاپٹر کے ساتھ پیش آیا جو طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس نیمٹز سے معمول کی پرواز کے دوران سمندر میں گر گیا، ہیلی کاپٹر میں سوار تینوں اہلکاروں کو سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے بحفاظت نکال لیا۔امریکی بحریہ کے مطابق تقریباً آدھے گھنٹے بعد یو ایس ایس نیمٹز سے ہی معمول کی کارروائی کے دوران ایک ایف/اے-18 ایف سپر ہارنیٹ لڑاکا طیارہ بھی جنوبی بحیرہ چین میں گر کر تباہ ہو گیا، طیارے میں موجود دونوں اہلکاروں نے حادثے سے قبل خود کو باہر نکال لیا اور انہیں بھی بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔امریکی بحریہ نے کہا کہ تمام اہلکار محفوظ ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے جبکہ واقعات کی تحقیقات جاری ہیں۔یہ حادثات ایسے وقت میں پیش آئے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دوسرے دورِ صدارت کے دوران پہلی بار ایشیا کے دورے پر ہیں، اور وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ بھی جلد اپنے کئی ملکی ایشیائی دورے کا آغاز کرنے والے ہیں۔اس سے قبل رواں سال امریکی بحریہ کے طیارہ بردار بحری جہاز ہیری ایس ٹرومین سے بھی دو جنگی طیارے مشرق وسطیٰ میں آپریشن کے دوران سمندر میں گر گئے تھے۔



  تازہ ترین   
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر
ایران نے ہمارے حملوں کا جواب دیا تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اسرائلی وزیر دفاع
روسی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، سفارتی کوششوں کی راہ ہموار کرنے کا عزم
اسرائیلی جارحیت سے 6 بچوں سمیت 24 ایرانی شہید، جوابی حملے میں 25 امریکی فوجی ہلاک
ٹرمپ خطے کو لامحدود جنگ میں دھکیل رہے،عالمی برادری کردار ادا کرے: ایرانی مشن
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر