سیاحت کو فروغ دینے کے لئے حکومت پنجاب کا اتھارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

لاہور(نیشنل ٹائمز)سیاحت کو فروغ دینے کے لئے حکومت پنجاب نے اتھارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا۔
پنجاب سیاحت اور ورثہ اتھارٹی ایکٹ 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش ہو گا، ایکٹ کی کاپی دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔بل کے تحت سیاحت اور ورثہ اتھارٹی تشکیل دی جائے گی، اتھارٹی کا چیئرپرسن وزیراعلیٰ، وائس چیئرپرسن منسٹر سیاحت ہوں گے، سیکرٹری سیاحت، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری پی اینڈ ڈی بطور ممبر فرائض انجام دیں گے۔متن کے مطابق اتھارٹی سیاحت و ورثے کے فروغ کے لئے پالیسی و گائیدلائنز طے کرے گی، اتھارٹی متعلقہ اداروں کے اشتراک سے سیاحت کے فروغ کے لئے کام کرے گی۔اتھارٹی ایکو سیاحت اور ماحول دوست سیاحتی مقامات بنائے گی، سیاحتی مقامات کی میپنگ کرے گی اور ریکارڈ اکٹھا کرے گی، اتھارٹی کے پاس سیاحت کے لئے ضابطہ اخلاق طے کرنے کا اختیار ہو گا۔بل کے متن کے مطابق اتھارٹی بین الاقوامی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے سیمینار و ورکشاپس منعقد کروا سکے گی، اتھارٹی بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے بھی کر سکے گی۔اتھارٹی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپس کو فروغ دے گی، اتھارٹی کے پاس انسپکشن ٹیمیں تشکیل دینے کا اختیار ہو گا، اتھارٹی کے پاس سیاحتی مقام واگزار کروانے کا اختیار ہو گا۔بل کے متن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اتھارٹی کا چیف ایگزیکٹو افسر ہو گا، اتھارٹی اپنا بجٹ پاس کرنے کا اختیار رکھے گی، آڈیٹر جنرل اتھارٹی کا آڈٹ کریں گے۔ایکٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کر دو ماہ کے لئے متعلقہ کمیٹی کے حوالے کیا جائے گا، کمیٹی رپورٹ کے بعد بل پنجاب اسمبلی سے منظور ہو گا، بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر