سٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان

لاہور(نیشنل ٹائمز)لاہور ہائیکورٹ نے غیر قانونی رجسٹرڈ سمز سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو مکمل رولز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔
عدالت عالیہ کے حکم پر پی ٹی اے کی جانب سے ڈائریکٹر لیگل محمد خرم جبکہ این سی سی آئی اے کی جانب سے ڈائریکٹر حشمت کمال عدالت میں پیش ہوئے۔ڈائریکٹر لیگل پی ٹی اے محمد خرم نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی اے نے این سی سی آئی اے کے ساتھ مل کر غیر قانونی سمز کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی ہیں، موبائل کمپنیوں کی جانب سے پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو تین شوکاز نوٹس جاری کئے جا چکے ہیں، جبکہ بائیو میٹرک مشینوں کیلئے ایس او پیز بھی تیار کر لئے گئے ہیں۔سماعت کے دوران ڈائریکٹر این سی سی آئی اے حشمت کمال نے عدالت کو بتایا کہ ایک ہی موبائل فون سے ایک رات میں 709 سمز ایکٹیویٹ ہوئیں، اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے اس موبائل کے خلاف کارروائی کیلئے متعلقہ حکام کو کچھ لکھا ہے؟حشمت کمال نے جواب دیا کہ ابھی تک نہیں لکھا، جس پر عدالت نے انہیں ہدایت کی کہ آپ کو ضرور متعلقہ حکام کو تحریری طور پر آگاہ کرنا چاہئے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جو موبائل فون یا سم کسی جرائم میں استعمال ہو جائے، اسے فوری طور پر بلاک کیا جائے، موبائل کمپنیوں کو رولز فراہم کر کے ان پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق 2021 سے 2025 تک 57 ہزار غیر قانونی رجسٹرڈ سمز کو بلاک کیا جا چکا ہے اور اس عمل کو مزید موثر بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر