وہاڑی (محمد یوسف بھٹی) چیف وائلڈ لائف رینجر لاھور مبین الٰہی کے احکامات کی روشنی میں غیر قانونی شکار کھیلنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ھیں اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر وہاڑی مہر کلیم سرفراز اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں کا گشت جاری رکھے ھوئے ھیں دوران گشت وہاڑی کے دریائی علاقہ بستی جھیڈو کے قریب دو عدد اشخاص غیر قانونی فالکن کا شکار کھیلتے ھوئے پائے گئے وہاڑی کی ٹیم نے کاروائی کرتے ھوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کی قبضہ سے 4 عدد کبوتر ،2 عدد کامن کرسٹل، 2 عدد جنگلی بٹیر اور دو عدد جال بھی برآمد کئے گئے گرفتار ملزمان کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمہ کا اندراج کرتے ھوئے پابند سلاسل کردیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر وہاڑی مہر کلیم سرفراز کا کہنا تھا کہ چیف وائلڈ لائف رینجر مبین الٰہی کے احکامات کیمطابق وہاڑی کی پوری ٹیم مستعد اور چوکس ھے علاقوں کا گشت دن اور رات کے اوقات میں مسلسل جاری ھے غیر قانونی شکار کھیلنے والوں کے خلاف شکنجہ مزید سخت کردیا گیا ھے خوبصورت اور معصوم پرندوں کی زندگیوں اور انکی نسلوں کو دوام دینے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے تاکہ ان خوبصورت پرندوں کی وجہ سے فطرت کے حسن میں اضافہ ھو..
وہاڑی، وائلڈ لائف رینجر کی کاروائی، غیر قانونی شکار کھیلنے دو افراد گرفتار، پرندے برآمد



