غزہ میں پائیدارامن ہونا چاہئے، جلد ٹاسک فورس تیار ہوگی: امریکی صدر

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ میں پائیدارامن ہونا چاہئے، جلد ٹاسک فورس تیارہوگی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹ پر بیان میں کہا کہ ضرورت پڑی تو قطرغزہ میں امن فوج بھیجنے کو تیار ہے، مشرق وسطیٰ میں امن لانا ایک بڑی کامیابی ہے، حماس کو فوری طور پر یرغمالیوں کی لاشیں واپس کرنی چاہئیں، امریکا آئندہ 48 گھنٹوں میں صورتحال پر نظر رکھے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدرسے تب تک ملاقات نہیں کروں گا جب تک امن معاہدے کا امکان نہ ہو۔واضح رہے کہ امریکی صدر نے دورہ ملائیشیا کے موقع پر قطر میں مختصر قیام کیا، جہازمیں امیر قطر کی صدر ٹرمپ سے ملاقات ہوئی، غزہ جنگ بندی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو کی گئی، امریکی صدر ملائیشیا میں آسیان سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔



  تازہ ترین   
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر
ایران نے ہمارے حملوں کا جواب دیا تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اسرائلی وزیر دفاع
روسی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، سفارتی کوششوں کی راہ ہموار کرنے کا عزم
اسرائیلی جارحیت سے 6 بچوں سمیت 24 ایرانی شہید، جوابی حملے میں 25 امریکی فوجی ہلاک
ٹرمپ خطے کو لامحدود جنگ میں دھکیل رہے،عالمی برادری کردار ادا کرے: ایرانی مشن
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر