وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کشمیری عوام کی اخلاقی، سفارتی حمایت جاری رکھنے کا عزم

پشاور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر 1947ء کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، بھارتی فورسز جموں و کشمیر پر ناجائز قبضے کے لئے سری نگر میں داخل ہوئیں، 1947ء سے نہتے کشمیریوں پر ظلم و جبر کا سلسلہ آج تک جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی مقبوضہ کشمیر کے عوام کا بنیادی حق ہے، ہم کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی میں ان کے شانہ بشانہ ہیں، انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دلانے میں کردار ادا کرے، خطے کا پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے وابستہ ہے، کشمیری عوام کی دہائیوں سے آزادی کی جدوجہد بے مثال ہے۔سہیل آفریدی نے کہا کہ انشاءاللہ کشمیری عوام کی یہ جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی، خود کو بڑی جمہوریت کہلانے والا بھارت کا ریاستی ظلم و ستم قابل مذمت ہے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر