بھارت کا جنگی جنون: پاکستانی سرحد کے قریب فوجی مشقوں کا نوٹم جاری کردیا

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز) پاک فوج کے ہاتھوں 10 مئی 2025 کی ذلت آمیز شکست کے باوجود بھارت کا جنگی جنون کم نہیں ہو سکا، بھارت نے پاکستان کی سرحد کے قریب بڑی فوجی مشقوں کے لیے نوٹم جاری کردیا۔
بھارت نے بری فوج، بحریہ اور فضائیہ کی مشترکہ بڑی فوجی مشقوں کے انعقاد کے لیے نوٹم جاری کیا ہے اور یہ مشقیں 30 اکتوبر سے 10 نومبر 2025 تک پاکستان کی سرحد کے قریب منعقد کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق ان مشقوں کا پیمانہ اور مقام غیر معمولی نوعیت کے حامل ہیں، جس نے خطے میں سکیورٹی تجزیہ کاروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے، مودی کئی بار حملے کی دھمکی بھی دے چکے ہیں۔واضح رہے کہ 6 اور 7 مئی 2025 کو پاکستان پر میزائل حملے کی بھارت کو بھاری قیمت چکانی پڑی تھی، پاک افواج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے جنگی جہاز مار گرانے کے ساتھ ساتھ دفاعی سسٹم کو بھی تباہ کردیا تھا۔پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے بھارت کو دوٹوک الفاظ میں بتا دیا ہے کہ اس بار کسی بھی اشتعال انگیزی کا نتیجہ خیز جواب دیا جائےگا، جس کے لیے افواج پاکستان چوکس ہیں، اور عوام ان کی پشت پر کھڑے ہیں۔یاد رہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کریکس کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور کہا کہ سر کریک سے جیوانی تک اپنی سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر
ایران نے ہمارے حملوں کا جواب دیا تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اسرائلی وزیر دفاع
روسی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، سفارتی کوششوں کی راہ ہموار کرنے کا عزم
اسرائیلی جارحیت سے 6 بچوں سمیت 24 ایرانی شہید، جوابی حملے میں 25 امریکی فوجی ہلاک
ٹرمپ خطے کو لامحدود جنگ میں دھکیل رہے،عالمی برادری کردار ادا کرے: ایرانی مشن
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر