ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ آج، امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ملک بھر کے 188 سرکاری و نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ آج منعقد ہوگاجس کے لیے امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق 1 لاکھ 40 ہزار امیدواروں نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں شرکت کیلئے فیس جمع کروائی، پی ایم ڈی سی نے ٹیسٹ فیس 9 ہزار روپے مقرر کر رکھی ہے، پی ایم ڈی سی امیدواروں سے حاصل ہونے والی ایک ارب 26 کروڑ روپے کی رقم میں سے 21 کروڑ اخراجات کیلئے رکھی گئی جبکہ 1 ارب 5 کروڑ کی رقم وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبوں کی میڈیکل یونیورسٹیوں کو ادا کی جائے گی۔پی ایم ڈی سی نے فی امیدوار 1500 روپے اپنے اخراجات اور فی طالبعلم 7500 روپے یونیورسٹیوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے، ملک میں مجموعی طور پر 121 نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز ہیں جن میں 77 میڈیکل اور 44 ڈینٹل کالجز شامل ہیں جبکہ 67 سرکاری کالجز میں 49 میڈیکل اور 18 ڈینٹل کالجز شامل ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 46، سندھ میں 17، خیبرپختونخوا میں 11، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں1، 1 نجی میڈیکل کالج ہے، اسی طرح خیبرپختونخوا میں 6، پنجاب میں 25 اور سندھ میں 12 نجی ڈینٹل کالجز کام کر رہے ہیں۔پنجاب میں امتحان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام صوبے کے 12 شہروں میں لیا جائے گا، 50ہزار 458 امیدواروں نےایم ڈی کیٹ امتحان کیلئے رجسٹریشن کروائی ہے۔لاہور سمیت 12 شہروں میں 26امتحانی مراکز پر ہائی الرٹ رہے گا، ریسکیو 1122، نادرا، محکمہ صحت، ٹریفک پولیس اور سکیورٹی اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر