نامور ادیب، صحافی ابراہیم جلیس کی 48ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

لاہور(نیشنل ٹائمز)اردو ادب کے نامور ادیب، کالم نگاراور صحافی ابراہیم جلیس کی آج 48ویں برسی منائی جا رہی ہے، مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کے باعث آج بھی ان کی شخصیت مثالی تصور کی جاتی ہے۔
نامور مزاح نگار، صحافی اور کالم نویس ابراہیم جلیس ادب کے بہت سے محاذوں پر سرگرم رہے، 11 اگست 1922ء کو ہندوستان کے شہر بنگلورن میں پیدا ہونے والے ابراہیم جلیس نے 1940ء میں علی گڑھ یونیورسٹی سے بی اے کیا اور زمانہ طالب علمی سے ہی لکھنے کی ابتدا کی، پھر 1948ء میں پاکستان آگئے اور یہاں مختلف اخبارات سے وابستہ رہے۔ابراہیم جلیس نے تقریباً تمام ہی موضوعات پر کالم لکھے، طنز و مزاح کے حوالے سے وہ فطری صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دلچسپ کالم لکھتے تھے، انہیں زبان و بیان پر مکمل عبور حاصل تھا تاہم وہ بطور افسانہ نگار اور صحافی بھی علمی و ادبی حلقوں میں ممتاز تھے۔ان کی تصانیف میں افسانوں کے 5 مجموعے 40 کروڑ بھکاری، آزاد غلام، دو ملک ایک کہانی، جیل کے دن جیل کی راتیں، زمین جاگ رہی ہے شامل ہیں جبکہ روس، چین اور امریکہ کے سفرنامے اور ایک سٹیج ڈراما اجالے سے پہلے بھی قابلِ ذکر ہیں۔ابراہیم جلیس نے نہ صرف حق و صداقت کے چراغ جلائے بلکہ صحافیوں کے حق میں آواز بھی بلند کرتے رہے، وہ 26 اکتوبر 1977ء کو کراچی میں انتقال کر گئے تھے، 14 اگست 1989ء کو حکومت پاکستان نےابراہیم جلیس کو بعداز مرگ تمغہ حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر