پنجاب میں فضائی آلودگی کا پھیلاؤ، لاہور پاکستان میں تیسرے نمبر پرآ گیا، موسم خشک

لاہور(نیشنل ٹائمز) پنجاب کے مختلف شہر فضائی آلودگی کی لپیٹ میں آنے سے شہریوں میں سانس کی بیماریاں پھیلنے لگی ہیں، ہسپتالوں میں ناک کان گلے کے مریضوں کا رش بڑھ گیا۔
گوجرانوالہ میں سب سے زیادہ اے کیو آئی 562 ، فیصل آباد میں436، ملتان میں اے کیوآئی344، بہاولپور میں 208ریکارڈ کیا گیا۔لاہور شہر کا اوسط ائیر کوالٹی انڈیکس 388 تک جا پہنچا، آلودگی کے اعتبار سے لاہور پاکستان میں تیسرے نمبر پر اگیا۔لاہور میں راوی روڈ کے علاقے کا ائیر کوالٹی انڈیکس 749 ، سید مراتب علی روڈ کا انڈیکس 515 ، ٹاؤن شپ کے علاقے کا انڈیکس 500 تک جا پہنچا، علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقے کا ائیر کوالٹی انڈیکس 539 اور گلبرگ تھری کے علاقے کا ائیر کوالٹی انڈیکس 571 تک ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ائندہ انے والے دنوں میں شہر لاہور کا موسم خشک رہے گا، بارش نہ ہونے کے باعث فضائی الودگی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور شہریوں میں بیماریاں پھیل رہی ہیں۔دوسری طرف پنجاب حکومت کی جانب سے فضائی آلودگی کی روک تھام کے لیے اقدامات بھی جاری ہیں، سموگ گنز کا استعمال کیا جا رہا ہے، کارخانوں اور بھٹوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر