پاکستان آج عالمی سطح پر اُبھرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہوگیا: احسن اقبال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان آج عالمی سطح پر اُبھرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہوگیا۔
وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک میں ترقی کے ہرمنصوبے پر مسلم لیگ ن کی تختی لگی ہوئی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں بھارت کو دیا گیا کرارا جواب تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کو معرکہ حق میں عظیم کامیابی ملی، وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں مسلح افواج نے بھارت کو بھرپور جواب دیا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ پاکستان آج عالمی سطح پر اُبھرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہوگیا ہے، مسلم لیگ ن ملک بنانے اور سنوارنے والی پارٹی ہے، ہماری حکومت نے ملک سے دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا۔احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی،بانی پی ٹی آئی نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا تھا،پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پنجاب میں کوئی ترقی نہیں ہوئی۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ترقی کے راستے پر گامزن ہے، عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے، پی ٹی آئی نے نئی نسل کو نعروں کے ذریعے گمراہ کیا۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر