عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ بند کرنے سے متعلق درخواست 4 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق عمران خان کا ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ بند کرنے سے متعلق کیس پر سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر کریں گے۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر رکھا ہے، اس کے ساتھ ہی عدالت نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی، سپرنٹنڈنٹ جیل اور دیگر فریقین سے بھی جواب طلب کیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دورانِ قید بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے مبینہ طور پر انتشاری اور اشتعال انگیز مواد پوسٹ کیا جا رہا ہے جسے فوری طور پر ہٹایا جائے اور اکاؤنٹ کو بلاک کیا جائے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ٹوئٹس کو ہٹایا جائے اور انہیں مزید پھیلنے سے روکا جائے تاکہ عوامی امن اور ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈے کو روکا جا سکے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر