گوجرانوالہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹریفک کے دو حادثات ، 8 افراد جاں بحق، 15 زخمی

ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ(نیشنل ٹائمز)گوجرانوالہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹریفک کے دو حادثات میں کم از کم 8 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئ
حافظ آباد روڈ پر نوکھر کے قریب قلعہ دیوان سنگھ کے مقام پر المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے کیری ڈبہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 55 سالہ نسرین، 45 سالہ رخسانہ، 13 سالہ بچہ اذان، 60 سالہ امجد پرویز اور 25 سالہ جبران شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں انجم، آمنہ، مجیداں بی بی اور شبنم شامل ہیں۔ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دوسری طرف ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایم تھری موٹروے پر رجانہ انٹرچینج کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ڈالہ گاڑی سبزی سے لدے مزدے سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق، 11 زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 ننے بروقت پہنچ کر تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کر دیا، جاں بحق افراد میں ایک سالہ بچہ بھی شامل جبکہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ کلئیر کر دی، حادثے کی ابتدائی وجہ تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے، شمیم ، ثمینہ اور ایک سالہ بچہ حبیب جاں بحق ہوئے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر