وائلڈ لائف رینجر وہاڑی کی غیر قانونی شکار کھیلنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری

وہاڑی(محمد یوسف بھٹی) وائلڈ لائف رینجر وہاڑی کی غیر قانونی شکار کھیلنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں وہاڑی کی ٹیم ضلع بھر میں معصوم اور ختم ہوتی ہوئی پرندوں کی نسلوں کو بچانے کے لیے متحرک ہے اسی سلسلہ میں وائلڈ لائف رینجر وہاڑی کے اسسٹنٹ چیف مہر کلیم سرفراز کی سربراھی میں وہاڑی کی ٹیم نے تحصیل میلسی کے علاقہ میں غیر قانونی شکار کھیلتے ھوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا معصوم پرندوں کے غیر قانونی شکار کھیلتے ھوئے شخص کے قبضہ سے مارے گئے (فاختہ)پرندوں سے بھرا ایک بیگ برآمد کر لیا گرفتار شخص کو وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت قانونی کاروائی کرتے ھوئے 70000 ھزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر وہاڑی مہر کلیم سرفراز کا کہنا تھا کہ چیف وائلڈ لائف رینجرز لاھور مبین الٰہی کے احکامات کی روشنی میں کسی بھی قسم کے غیر قانونی شکار کھیلنے کی ھرگز اجازت نہ دی جائےگی انکا مزید کہنا تھا کہ معصوم اور خوبصورت پرندے فطرت کی خوبصورتی کا مظہر ہیں ان پرندوں کی نسلوں کی بقاء کیلئے محکمہ ہرممکن کاروائیاں کرتا رھے گا لہٰذا عوام الناس سے گزارش ھے کہ وہ جہاں پر غیر قانونی شکار ھوتا ھوا دیکھیں تو فوراً محکمہ کو مطلع کریں۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر