صدر ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان ملاقات 30 اکتوبر کو ہو گی: وائٹ ہاؤس

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے ہفتے ایشیا کے دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں ملاقات کی تصدیق کی گئی ہے، اس سے قبل صدر ٹرمپ کے ایشیا کے دورے کے دوران چینی صدر سے ان کی ملاقات کا معاملہ شکوک کا شکار تھا اور اس کی وجہ سے تجارتی میدان میں کشیدگی کو قرار دیا جا رہا تھا۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ آج رات گئے ملائشیا کے لیے روانہ ہوں گے جبکہ وہ جاپان اور جنوبی کوریا بھی جائیں گے، جہاں پر وہ ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن (ایپک) کے اجلاس سے خطاب کے بعد چینی صدر شی جنپنگ سے ملاقات کریں گے۔اتوار کو صدر ٹرمپ ملائشیا کے وزیراعثم انوار ابراہیم سے ملاقات کے علاوہ جنوبی مشرقی ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے عشائیے میں شریک ہوں گے، اس کے بعد وہ پیر کو جاپان روانہ ہوں گے جہاں منگل کو وہ جاپان کی نومنتخب وزیراعظم ساناتے تائچی سے ملاقات کریں گے۔اسی طرح بدھ کے روز صدر ٹرمپ جنوبی کوریا جائیں گے جہاں ان کی جنوبی کوریا کے صدر لی جائے میونگ سے ملاقات ہو گی، جس کے بعد وہ ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن فورم کے موقع پر سی ای اوز کے ظہرانے میں شرکت کریں جبکہ اس کے بعد اے پی ای سی کے رہنماؤں کے لیے دی جانے والی عشائیے کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ کئی ماہ سے جاری ہے اور اکتوبر کے مہینے میں اس وقت انتہائی شدت اختیار کرتی دیکھی گئی جب بیجنگ کی جانب سے نایاب زمینی معدنیات کی برآمد پر پابندی لگائی گئی۔



  تازہ ترین   
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر
ایران نے ہمارے حملوں کا جواب دیا تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اسرائلی وزیر دفاع
روسی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، سفارتی کوششوں کی راہ ہموار کرنے کا عزم
اسرائیلی جارحیت سے 6 بچوں سمیت 24 ایرانی شہید، جوابی حملے میں 25 امریکی فوجی ہلاک
ٹرمپ خطے کو لامحدود جنگ میں دھکیل رہے،عالمی برادری کردار ادا کرے: ایرانی مشن
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر