عدالت کا عمران خان سے جیل ملاقاتوں کے آرڈر پر عملدرآمد کا حکم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان سے جیل ملاقاتوں کے آرڈر پر عملدرآمد کا حکم دے دیا، فہرست کے مطابق ملاقات کروائی جائے۔
عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملاقاتوں کے حوالے سے عدالتی فیصلے پر فوری عمل یقینی بنائیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کا یہ حکم چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب طاہر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل 3 رکنی بنچ نے جاری کیا۔لارجر بنچ نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں سکیورٹی پالیسی آرڈرز کے مطابق کرائی جائیں گی، عدالت نے اپنے حکم میں 24 مارچ کے عدالتی فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت کی کہ ملاقاتوں کے لیے جاری شدہ اجازت ناموں اور طریقہ کار پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔مزید برآں عدالت نے آئندہ بھی ملاقاتوں کے لیے اجازت دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اقدامات قانون اور سکیورٹی ضوابط کے مطابق کیے جائیں، عدالت نے یہ بھی کہا کہ سلمان اکرم راجا جو فہرست دیں گے، ان کی ملاقات کروائی جائے۔واضح رہے کہ آج وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی بھی عدالت میں موجود تھے، جب سماعت ختم ہوئی تو وہ اڈیالہ جیل کے لیے روانہ ہوگئے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر